Recent Post

Thursday, August 4, 2016

امریکی صدر براک اوباما نے 214 قیدیوں کی سزا معاف کر دی

                                                                             
                                                                            واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے 214 قیدیوں کی سزا معاف کر دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سو برسوں میں پہلی بار کسی صدر کی جانب سے ایک دن میں سب سے زیادہ معاف کی جانے والی سزائیں ہیں۔براک اوباما نے اب تک 562 لوگوں کی سزا معاف کی ہے۔ بیان کے مطابق صدر نے یہ فیصلہ یہ دیکھ کر کیا کہ منشیات سے منسلک عدم تشدد معاملات میں پرانے اور ضرورت سے زیادہ سخت قانون کے تحت سزا دی گئی ہے۔جن لوگوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا ان میں 67 لوگ ایسے ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اگرچہ تمام قیدیوں کو فوری طور پر رہا نہیں کیا جائے گا۔ کچھ قیدیوں کی سزا موجودہ کے قانون کے مطابق کم کر دی جائے گی، جبکہ دوسرے لوگوں کو پہلے نشے سے چھٹکارے کا پروگرام مکمل کرنا ہوگا۔اوباما نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ چند ماہ پہلے انہیں فلوریڈا کے شرمن چیسٹر نام کے ایک شخص کا خط ملا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ انھوں نے زندگی میں کچھ غلط فیصلے کیے اور اب انہیں ایک نشے کے الزام میں عمر قید کی سزا ملی ہے۔شرمن کو سزا دیتے ہوئے جج نے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ قانون کے تحت انہیں ایسی سزا دینی پڑ رہی ہے جو جرم کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔اوباما نے لکھا کہ گذشتہ 9 صدور نے کل ملا کر جتنے لوگوں کی سزا معاف کیا ہے انھوں نے اس سے زیادہ لوگوں کو جینے کا دوسرا موقع دیا ہے، اور وہ ایسا کرتے رہیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();