عرب نیوز کے مطابق وزیرمحنت و سماجی ترقی مفرج الحقبانی نے انڈین وزیرمملکت برائے خارجہ امور جنرل وجے کمار سنگھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہوا وہ صرف ایک کمپنی کا ذاتی فعل اور اس کی غلطی تھی ، وزارت محنت و سماجی ترقی نے پہلے ہی انڈین مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں انڈین حکومت اور مزدوروں کے کردار کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی انڈین مزدور وطن واپس جانا چاہتا ہے تو اس حوالے سے ہم نے سعودی عرب کی فضائی کمپنیوں سے بات کرلی ہے اور وہ ہر ممکن تعاون کریں گی۔ ہماری حکومت انڈین ورکرز کو اپنے خرچے پر وکیل بھی فراہم کررہی ہے جو ان کے مالی مسائل کے حل میں قانونی مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کسی بھی صورت مزدوروں کا استحصال برداشت نہیں کرے گا۔
مفرج الحقبانی نے ایک آرڈر بھی جاری کیا ہے جس کے بعد انڈین ورکرز کو فوری طور پر اپناکام تبدیل کرنے اور اقامہ میں تجدید کی سہولت حاصل ہوگی۔

0 comments:
Post a Comment