Recent Post

Monday, August 15, 2016

پی ایس ایکس نے تاریخ میں پہلی بار 40 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 40 ہزار کا نفسیاتی ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اضافے کا رجحان رہا ہے جس کے باعث سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 40 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی ہے۔ آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 8 کروڑ 16 لاکھ 53 ہزار 450 شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 94 کروڑ 71 لاکھ 24 ہزار 454 روپے رہی ہے۔ آج مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 140 کے حصص کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ 24 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();