کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر کھیل سندھ نے پنجاب کے وزیر کھیل سمیت تمام وزیروں کوانوکھا چیلنج کردیا ،کہتے ہیں کہ پنجاب کوئی منسٹر فٹ ہو تو ان کے 50پش اپش (ڈنٹر پیلنے)کا مقابلہ کرلے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سندھ کے وزیر کھیل بننے والے سردار محمد بخش مہرنے پنجاب حکومت کے وزرا کی فٹنس کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کا کوئی بھی منسٹر فٹ ہے تومیرے 50پش اپس کا سامنا کرلے،ان کاکہنا ہے کہ خطروں کا کھلاڑی ہوں ،چیلنجز سے نہیں گھبراتا ۔سردار محمد بخش مہر نے کہا خود بھی فٹ ہوں اورسارے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ کھیل کے وزرا سیاسی بیانات پر اکتفا کئے ہوئے ہیں جب کہ برازیل میں ہونے والے کھیلوں کے عالمی مقابلوں 'ریو اولمپکس میں پاکستان کے مختصر ترین سات رکنی دستے نے شرکت کی جن میں سے تین غیر ممالک میں مقیم ہیں۔ اس سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ اس بار کسی پاکستانی کھلاڑی نے براہ راست کوالیفائی نہیں کیا بلکہ ان کی انٹری وائلڈ کارڈ یا مخصوص کوٹے کے مرہون منت ممکن ہوئی ہے۔جن پاکستانی کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ ملے ہیں ان میں نجمہ پروین(فیصل آباد) اورمحبوب علی اتھلیٹ(پتوکی)، منہال سہیل (کراچی)اور مصطفی بشیر شوٹر (کراچی)جبکہ حارث بانڈے (لندن)اور لیانا کیتھرئن سوان تیراک (لندن)ہیں۔علاوہ ازیں جاپان میں مقیم شاہ حسین کو براعظمی کوٹہ پر بلایا گیا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جب پاک فوج کی جانب سے تربیت دی گئی تو ٹرینر نے وعدہ لیا تھا کہ میچ جیتنے پر گراﺅنڈ میں پش اپس لگائیں گے،قومی ٹیم نے میچ جیت کر وعدہ پورا کیا ۔جس کے بعد سے کھیل اور پش اپس کی باتیں ساتھ ہو رہی ہیں۔اور اب محمد بخش کا یہ بیان یقینا پاک فوج کے ٹرینرز کیلئے بھی مسکراہٹ کا باعث بن جائے۔

0 comments:
Post a Comment