انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 110 نز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں الیسٹر کک، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جیمز ونس اور گیری بیلنس شامل ہیں۔
انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے گیری بیلنس تھے جن وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی ۔
معین علی اور جانی بیرسٹو کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنے پہلے بولنگ سپیل میں انتہائی تیز رفتاری سے گیندیں کرائیں اور ابھی تک تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ وہاب ریاض کی گیند پر ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ الیسٹر کک کو اس وقت پہلی زندگی ملی جب پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے وہاب ریاض کی گیند پر ان کیچ ڈراپ کر دیا لیکن الیسٹر کک اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اگلے ہی اوور میں سہیل خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جو صرف چھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ایلکس ہیلز کے آؤٹ ہونے پر جو روٹ بیٹنگ کے لیےمیدان میں اترے۔ جو روٹ 26 کے انفرادی پر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز کےخیال میں فیلڈر نے گیند کو زمین پر لگنے کے بعد کیچ کیا لیکن آن فیلڈ امپائر نے انھیں کیچ آؤٹ قراردیا۔ جب امپائر تھرڈ سے صاف کیچ پکڑنے کی تصدیق کی کوشش گئی تو صرف ایک زویے کی فٹیج موجود تھی اور اس طرح تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور ایلکس ہیلز سر ہلاتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

0 comments:
Post a Comment