Sunday, August 14, 2016
Home »
پاکستان
» ذرا سی غفلت،منڈی بہاوالدین میں دلہا ،دلہن شادی کی پہلی ہی رات جاں بحق،خوشیوں والے گھر میں ماتم
ذرا سی غفلت،منڈی بہاوالدین میں دلہا ،دلہن شادی کی پہلی ہی رات جاں بحق،خوشیوں والے گھر میں ماتم
منڈی بہاوالدین(مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی بہاوالدین میں نوبیاہتا جوڑا شادی کی پہلی رات ہی المناک حادثے کا شکار ہوکر موت کی وادی میں اتر گیا۔ افسوسناک واقعہ کے بعد خوشیوں بھر گھر ماتم کدہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پینتیس سالہ شہباز یوم آزادی پر دلہن بیاہ کرلایا تھا لیکن پہلی ہی رات اجل نے دونوں کو آن لیا۔ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دونوں کا دم گھٹا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ذرا سی غفلت نے نہ صرف دو انسانوں کی جان لے لی بلکہ خوشیوں بھرا گھر بھی ماتم کدہ بن گیا۔جس گھر میں رات تک ولیمے کی تیاریاں کی جارہی تھیں وہاں اب تدفین کا بندوبست ہورہا ہے۔
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment