Recent Post

Thursday, August 18, 2016

ذیابیطس کے مریضوں کوزخم سے بچانے والے جوتے تیار


کراچی: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیا بیطس کے مریضوں کو زخم سے بچانے والے جوتے تیار کر لئے گئے ہیں۔ 


ماہر ذیابیطس و اینڈوکرائن اوربقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط سمیت دیگرماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بارذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایسے جوتے تیارکرلیے گئے ہیں جوان کوزخم سے بچاؤ اورپاؤں کٹنے سے محفوظ رکھیں گے۔ 

یہ جوتے پاکستان میں اٹلی سے درآمد شدہ جدید ترین مشین سے تیارکیے گئے ہیں، یہ مخصوص جوتے عالمی ذیابیطس اینڈاینڈوکرائنالوجی کانگریس کی افتتاحی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عبد الباسط نے کہا کہ پاکستان میں 20 برس پرانے سروے کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ ہے اور70 لاکھ افراد ایسے ہیں جنھیں ذیابیطس ہونے کا قوی امکان ہے

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();