Recent Post

Thursday, August 18, 2016

بیٹے برہان وانی کے شہید ہونے کی خوشی ہے، والدین


سرینگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں رواں برس جولائی میں تصادم کے دوران مارے گئے نوجوان عسکریت پسند برہان وانی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کے شہید ہونے کی خوشی ہے۔ 

بھارتی سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ برہان وانی شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کا مقامی کمانڈر تھا اورانھیں کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔ بی سی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں ہلاک ہونے والے برہان وانی کی موت کے بعد سے کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، وادی کشمیر میں کرفیو کو40 دن سے زیادہ ہوگئے ہیں،اس دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 60 سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ چھرے لگنے سے کئی لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے،ادھر مظاہروں میں مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ سیکیورٹی فورسز کے لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ 

برہان کی والدہ میمونہ وانی اور والد مظفر نے بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور میرے بیٹے نے کشمیر کی آزادی کے لیے قدم اٹھایا، وہ بہت ہی شریف اورنرم دل لڑکا تھا جوقتل و غارت گری میں یقین ہی نہیں کرتا تھا 'جہاد کی طرف جانے کے بارے میں اس سے کوئی بات نہیں ہوئی، جہاد تو ہم پر فرض ہے، ایک بیٹا چلا گیا تھا، اب دوسرا بھی چلا گیا، لیکن پکّا مسلمان تو وہی ہے جو اللہ سے محبت کرتا ہے جو ایسا نہیں کرتا وہ مکمل مسلمان نہیں، انھوںنے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں،'یہاں ایسا کوئی نوجوان نہیں ہے جسے انڈین فوج نے مارا پیٹا نہ ہو، بہت سی عورتیں بیوہ ہوگئیں، ان کے شوہر شہیدہوگئے جب یہ سب اتنا بڑھ گیا تو ہم سب لوگ جمع ہو کر آزادی کے لیے گھر سے باہر نکل آئے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();