دبئی(نیوزڈیسک)کل یکم ستمبر کو کئی عرب ممالک میں سورج کو گرہن لگے گا ۔یمن ،سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں او ر افریقہ میں موجود دیگر تمام عرب ممالک میں سورج گرہن کو دیکھا جا سکے گا۔جب کہ پاکستانی اس منظر کودیکھنے سے محروم رہیں گے۔
ایمریٹس کے مطابق یکم ستمبر کو افریقہ میں واقع عرب ممالک میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو راس الخیمہ کے جبل جیس گھومنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ان کے لئے اطلاع ہے کہ سورج گرہن اس سے چندہزار کلومیٹر دور تک ہی جا سکے گا جبکہ وہاں سے اس کا مشاہدہ ممکن نہیں۔
ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے مشاہدے کا صحیح مقام تنزانیہ کا جنوبی حصہ ہوگا۔یو اے ای میں موجود ماہرین ناسا کے گوگل میپ سے سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے او ر اپنی ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات ساتھ فراہم کرتے رہیں گے۔البتہ آن لائن مشاہدہ کار واقعہ کی لائیو کریج ک انتظام یقینی بنائیں گے۔
ایمریٹس کے مطابق اگرچہ کچھ ممالک میں یکم ستمبربمطابق 29ذیقعد ذوالحج کا چاند دیکھا جائے گا تاہم متعدد مسلم ممالک میں سورج گرہن کی وجہ سے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں رہے گا اس لئے متحدہ عرب امارات میں یکم ذوالحج 3ستمبر کو ہو گی جبکہ یومہ عرفہ 11جبکہ عیدالاضحی 12ستمبر کو ہو گی۔

0 comments:
Post a Comment