Recent Post

Tuesday, August 30, 2016

داعش کا مطلب سعودی عرب‘ ایک جملہ جس نے مائیکروسافٹ کو سب سے بڑی مشکل میں ڈال دیا، سعودی شہری غصے سے سیخ پاکیونکہ۔۔۔


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک کی حکومتوں اور میڈیا کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف پراپیگنڈا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اس کام میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک ایسی حرکت کر دی کہ سعودی عرب کا بچہ غصے سے کھول اٹھا ہے۔ 

ویب سائٹ Basirat.ir کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سرچ انجن Bingنے لفظ "داعش" کا معنی "سعودی عرب" دکھانا شروع کر دیا، جس پر بہت بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور سعودی سوشل میڈیا صارفین لاکھوں کی تعداد میں مطالبہ کررہے ہیں کہ مائیکروسافٹ اور Bingکا بائیکاٹ کردیا جائے۔ لفظ سعودی عرب کو داعش کے ہم معنی دکھانے والا سرچ انجن Bing مائیکروسافٹ کی ملکیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس حرکت کی پاداش میں اس کمپنی کو مشرق وسطیٰ میں بہت بڑے مسائل کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔ 

سعودی باپ نے تمام حدیں پار کردیں، 4 سال تک اپنی نوجوان بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں 

کمپنی نے اپنی افسوسناک حرکت، جسے اس کی جانب سے غیر ارادی غلطی قرار دیا گیا ہے، کے ممکنہ نتائج کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب سے معافی مانگ لی ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب سعودی عوام اس غلطی کو معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں اور یہ مطالبہ شدت پکڑگیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();