Recent Post

Friday, August 26, 2016

چنیوٹ: فیس بک پرفرقہ ورانہ مواد اپ لوڈکرنے والا ملزم گرفتار


چنیوٹ (مانیٹرنگ ) سی ٹی ڈی پولیس نے علاقہ رجوعہ میں کارروائی کے دوران فیس بک پر فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ 

ابتک نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر علاقہ رجوعہ میں کارروائی کر کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کے دوسرے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ۔ دونوں بھائی فیس بک پر فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملزم کے بھائی اختر کو اسی جرم کی باداش میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج دوسرے بھائی وقار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();