Recent Post

Friday, August 26, 2016

وارد کے انضمام کے باوجود موبی لنک کو ایک اور جھٹکا، ٹیلی نار نے ایک اور کمپنی خریدنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی، یہ کونسی کمپنی ہے؟ جان کرآپ کو بھی حیرت ہوگی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ٹیلی وطین کے سو فیصد حصص کی خریداری کی کوششوں میں ہے ۔موبی لنک بھی اس دوڑ میں شامل ہے تاہم ابھی تک حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں پایا۔موبی لنک نے وارد ٹیلی کام خریدتے وقت وطین ٹیلی کام خریدنے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اس میں آخری مرحلے میں معاملہ طے نہ ہوسکا۔ 

نیوز ویب سائٹ "پروپاکستانی" کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران ٹیلی نار بھی میدان میں آچکی ہے اور اس نے روایت سے بڑھ کر پیش کش کی ہے جبکہ مذاکرات بھی ہوچکے ہیں ،تمام معاملات ناروے کے شہر اوسلو میں ہوئے۔ذرائع کے مطابق وطین ٹیلی کام نے بھی پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور اب اسے اوسلو سے رد عمل جواب کا انتظار ہے۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف کوآپریٹ افیئرز آفیسر محمد اسلم حیات نے ڈیل کی تصدیق تو نہیں کی تاہم کہتے ہیں کہ ٹیلی نار ہمیشہ سے ہی بہتر مواقع کی تلاش میں رہتی ہے۔ 

اگر معاملہ طے پاتا ہے توپاکستان میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے بعد ٹیلی نا ر کا ایک اور اہم اقدام ہوگا ،جو یہ بھی واضح کررہا ہے کہ اوسلو میں ہیڈ کوارٹرز رکھنے والی ٹیلی نار انتظامیہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔ذرائع کے مطابق تھری اور فور جی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر صلاحیتوں میں اضافہ وقت کے ساتھ ٹیلی نار کی بڑی ضرورت ہوگی جس کو پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں اپنا نیٹ ورک رکھنے والی وطین ٹیلی کام بہترین معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ 

دوسری جانب حال ہی میں وارد کواپنا حصہ بنانے والی موبی لنک کے لئے بھی فائبر آپٹک کے حصول کا یہ نادر موقع ہے۔تاہم ابھی تک معاملہ بات چیت تک ہی ہے، جیسے ہی کوئی حتمی ڈیل ہوگی ،قارئین کو آگاہ کردیا جائے گا

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();