Recent Post

Saturday, August 20, 2016

نواز شریف کا وجود پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے اقتدار میں لانے کیلئے سرمایہ کاری کی: طاہر القادری، دھرنے جاری رکھنے کا اعلان


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اپنے شہیدوں کا قصاص لئے بغیر حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے۔قوم نواز شریف اور ان کے حواریوں کو پہچان چکی ہے۔اب ان کو ڈھیل نہیں ملے گی۔نواز شریف پاکستان کے وجود کیلئے سب سے برا خطرہ ہیں۔ ان کو اقتدار میں لانے کیلئے بھارت نے سرمایہ کاری کی۔اگر چاہوں تو سات دن میں شریف برادران سے اپنے شہدا کابدلہ لے سکتا ہوں۔ 

عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے سلسلے میں ملک کے 80 شہروں میں دھرنوں کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاناما لیکس کے چوروں کو بھاگنے نہیں دیںگے۔ جب تک ہمارے شہدا کے لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا ہم اپنی تحریک کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔ کارکنوںنے ثابت کردیا کہ میں نہ بھی آوں تو لاکھوں کا اجتماع جمع ہو جاتا ہے۔ یہ ہماری مقبولیت اور منظم ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک ان لوگوں کی آواز ہے جو اس ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔ہمارا تاریخی احتجاج حکمرانوں کی نیندیں اڑادے گا۔میرے کارکن وقت کے یزیدوں کے سامنے نہیں جھک سکتے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور وہ افسر جنہوں نے ہمارے کارکن شہید کئے سن لیں کہ اگر ہم چاہیں تو سات دن میں ان لوگوں سے بدلہ لے سکتے ہیں۔ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے۔ہم آل شریف سے شہدا کا بدلہ اس طرح لے سکتے ہیں کہ ان کابچنا بھی مشکل ہو جائے گا لیکن ہم امن کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ آج پاکستان میں پاک فوج کے سوا کوئی ادارہ اور تنظیم اتنی منظم نہیں جتنی ہماری جماعت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران یاد رکھیں کہ یہ سمندر ہے جو اگر کناروں سے نکل گیا تو ان کو بہا کر لے جائے گا۔ ہم قصاص کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا حکم ہے۔ دنیا دیکھے گی کہ آ پ کیسے لٹکائے جائینگے۔ پولیس کے کسی ذمہ دار کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ چھوٹے اہلکاروں پر ملبہ ڈالا گیا۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب ان کو ڈھیل نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت دہشتگردی کا مرکز بنا ہوا ہے اگر یہاں سے دہشتگردی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو فرار ہونے والے دہشتگرد واپس آجائینگے۔پنجاب میں اس وقت سب سے زیادہ بدامنی ہے سب سے زیادہ جرائم پنجاب میں ہیں لیکن اسمبلیاں خاموش ہیں ۔ کوئی بتائے ہم کیسے اس نام نہاد جمہوریت کو مان لیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کا وجود پاکستان کی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ان کو بھارت چار سال تک سرمایہ کاری کرکے اقتدار میں لایا۔ اگر میں غلط بات کر رہا ہوں تو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں تحقیقات کر لیں۔ اگر وہ کہہ دیں کہ ایسا نہیں ہے تومیں ہار مان لوں گا۔ میں نواز اور شہباز شریف سے پوچھتا ہوں کہ وہ میری بات رد کریں ۔ اگر وہ رد کریں گے تو میں ان لوگوں کے نام سامنے لے آوں گا جنہوں نے ان لوگوں کو اقتدار دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیراعظم بات کرتا ہے تو ہمارا وزیراعظم خاموش رہتا ہے ۔وہ کیوں خاموش ہے اس کی زبان کھلوائی جائے اگر وہ نہ بولے تو اس کی زبان گدی سے کھینج لی جائے۔ن لیگ کے اتحادی بلوچستان میں نادرا کے اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر روک رہے ہیں کہ جن غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہوئے ہیں وہ منسوخ نہ کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی اس لئے ختم نہیں ہوری کہ اس کے پیچھے حکمران ہیں۔ جب بھی نواز شریف خطرے میں ہوتا ہے دھماکے شروع ہو جاتے ہیں۔اگر ان کو ہٹایا نہ گیا تو ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔ پاکستان کا خزانہ ان کے آنے سے پہلے بھرا ہوا تھا جو اب 25ہزار ارب روپے کا مقروض ہے۔اگر خدانخواستہ یہ رہ گئے تو یہ قرضہ 30ہزار ارب روپے ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دھرنے کل بھی ہونگے ۔ یہ 28اگست تک روزانہ کئے جائینگے۔ میں 28اگست کو ان دھرنوں کے اختتام پر اگلے راونڈ کا اعلان کرونگا۔عوام اور کارکن تیار رہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد اور عوام زندہ باد کا نعرہ لگا کر کیا۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();