Recent Post

Saturday, August 20, 2016

سب سے بڑی خبر آگئی، چین ایک ایسا میزائل بنانے لگا کہ کبھی کسی نے سوچا تھا نہ دیکھا، امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی نیندیں اڑادیں


بیجنگ (نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے حامل کمپیوٹروں اور روبوٹس کا ذکر تو آپ اکثر سنتے ہوں گے لیکن چین نے مصنوعی ذہانت کے حامل میزائل بنانے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران اور امریکا کو سخت پریشان کردیا ہے ۔ 


ویب سائٹ RT کی رپورٹ کے مطابق چین کی ایروسپیس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل مستقبل کا ہتھیار ہوگا جو کہ ناصرف مصنوعی ذہانت سے لیس ہوگا بلکہ ایک ایسا ملٹی فنکشنل اور ماڈیولر ہتھیار ہوگا کہ جس کی تیاری کے اخراجات بھی موجودہ میزائلوں سے کم ہوں گے۔ میزائل کی ماڈیولر ٹیکنالوجی کی بدولت اس کے مختلف حصوں کو کسی بھی وقت اور کہیں بھی جوڑ کرمکمل میزائل تیار کیا جاسکے گا۔ ملٹری کمانڈروں کو یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی کہ وہ میدان جنگ کی ضروریات کے مطابق اسے لانگ رینج یا میڈیم رینج بھی بناسکیں گے۔ 

چینی فوج نے بڑے معرکے کی تیاری شروع کردی، ایسا کام کردیا کہ دشمنوں کی نیندیں اڑادیں 

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی طرز کے کروز میزائل دوران پرواز فیصلہ سازی کی طاقت رکھتے ہوں گے اور خراب موسمی حالات یا دشمن کی دفاعی تدابیر کے باوجود اپنے ٹارگٹ کو ڈھونڈ کر اسے نشانہ بنائیں گے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل تیار کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا اور مستقبل میں بھی اس شعبے میں عالمی لیڈر کا کردار ادا کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();