Recent Post

Saturday, August 20, 2016

پاک آئرلینڈ دوسرا میچ منسوخ، سیریز پاکستان کے نام


ڈبلن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جب کہ دو ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 1-0 کامیابی حاصل کرلی۔ 


پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کے دی ولیج میلا ہائیڈ میں کھیلا جانا تھا جہاں پاکستانی وقت کے مطابق میچ ٹھیک 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم مسلسل بارش اور گراؤنڈ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔ شرجیل خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بھی بارش کے باعث 47 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا تھا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نےشرجیل خان کے شاندار 152 رنز کی بدولت آئرلینڈ کو 255 رنز سے بڑے مارجن 'سے شکست دی تھی جب کہ عماد وسیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 5 آئرش کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();