ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک)برازیل میں جاری ریو اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں کے دوران اس وقت لوگ حیران رہ گئے کہ جب سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے سبز ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائیونگ کے مقابلے کے دوران اس وقت اتھلیٹس سمیت شائقین دنگ رہ گئے جب انہوں نے پول کا پانی نیلے کی بجائے سبز دیکھا۔ پانی کے رنگ کی تبدیلی کے بعد آرگنائزر ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے جب کہ اولمپکس کمیٹی نے میچ کو ملتوی یا منسوخ کرنے کے بجائے اس پانی میں ہی مقابلہ مکمل کرایا۔مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے برطانوی سوئمر نے پانی کا ہرا رنگ دیکھ کر ٹوئٹر پر حیرت سے بھرپور ٹوئٹ کیا کہ یہ کیا ہوگیا جب کہ اس حوالے سے جب آرگنائزر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پانی کا رنگ تبدیل ہونا حیران کن ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔
Wednesday, August 10, 2016
Home »
کھیل
» ریو اولمپکس: سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے سبز ہوگیا: آرگنائزرز سمیت تمام لوگ حیران و پریشان
ریو اولمپکس: سوئمنگ پول کا پانی نیلے سے سبز ہوگیا: آرگنائزرز سمیت تمام لوگ حیران و پریشان
';
(function() {
var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true;
dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js';
(document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq);
})();

0 comments:
Post a Comment