لاہور(مانیٹرنگ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کے بیان کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا ہے۔
دنیا نیوز کیمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان کے روےے کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا ہے،پاکستانی فاسٹ باﺅلر نے قومی ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا،پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ رولز کیمطابق کوئی بھی کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتا۔
واضع رہے کہ قومی فاسٹ باﺅلر کافی عرصے سے ٹیم میں نہیں ہیں،پی سی بی سے مایوس ہوکر انگلینڈ شفٹ ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment