Recent Post

Friday, August 19, 2016

پنجا ب حکومت نے شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے شادی سے پہلے تھیلیسیمیاٹیسٹ لازمی قراردینے کا فیصلہ کرلیا۔ 


سماءٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے تھیلیسیمیا کے تدارک کیلئے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کیلئے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے قانون سازی کیلئے مسودہ بھی تیا رکر لیا ہے جو جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے مسودہ محکمہ قانون پنجاب کوارسال کردیاہے جو صوبائی کابینہ اورسٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کردیاجائیگا۔ یہ اقدام تھیلیسیمیامرض کے تدارک کیلئے اٹھایاجارہاہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شادی شدہ جوڑوں کے تھیلیسیمیاٹیسٹ کیلئے ایک مخصوص سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی تجویزبھی زیرغورہے۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();