منیلا: دورانِ پرواز پیدا ہونے والی بچی کو اس کی فضائی کمپنی کی جانب سے 10 لاکھ میل تک مفت پرواز کا تحفہ دیا گیا ہے۔
دبئی سے منیلا جانے والی فلپائن کی پرواز میں موجود حاملہ خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا اور انتظامیہ کو اس بات کا علم ہونے کے بعد فلائٹ کمپنی کی جانب بچی کو خصوصی تحفے اور 10 لاکھ میل تک مفت سفر کا تحفہ دیا گیا۔
چی کی پیدائش کے بعد طیارے کو بھارتی شہر حیدرآباد میں اتارا گیا اور فوری طور پر ماں اور بچی کو اسپتال لے جایا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق بچی کی پیدائش کا یہ ان کے جہاز میں پہلا واقعہ ہے اور اس خوشی میں اس بچی کو ایئرلائن ایوارڈ پروگرام کی جانب سے 10 لاکھ فضائی میل کا انعام دیا گیا ہے جس کے تحت وہ اس ایئرلائن سے 10 لاکھ میل تک مفت سفر طے کرسکتی ہے۔

0 comments:
Post a Comment