Recent Post

Tuesday, August 30, 2016

جیکی چن کو اپنی نئی فلم کے لیے بھارتی ہیروئن کی تلاش


ممبئی: ہالی ووڈ اداکار کے مایہ ناز اداکار جیکی چن کو اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے بھارتی ہیروئن کی تلاش ہے جب کہ ہیروئن کی تلاش کے لیے ممبئی میں آڈیشنز بھی جاری ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکارجیکی چن کو اپنی فلم اسکپٹ ریس کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں جس کے لیے اداکار کو ایک بھارتی اداکارہ کی تلاش ہے جس کے لیے بھارتی شہر ممبئی میں اداکارہ کی تلاش کے لیے آڈیشنز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق فلم کے لیے اب تک چند اداکارائیں آڈیشنز دے چکی ہیں جب کہ 2 اداکاراؤں کو منتخب کیا گیا ہے، دیگراداکاروں کو بھی پرکھا جارہا ہے جب کہ فلم کے پروڈیوسر جیکی چن فلم کے ہدایتکار رینی ہرلن سے بات چیت کے بعد ہی فائنل اداکارہ کا انتخاب کریں گے۔ 

واضح رہے کہ جیکی چن 2005 میں بننے والی فلم ''دی متھ'' میں بھارتی اداکارہ ملائیکہ شیراوت کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();