رسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تھامس ڈریو کے ساتھ ان کی اہلیہ مسز جوآنہ راپر بھی تھیں جنہوں نے برسٹل میں پاکستان ویمن ٹیم اور انگلینڈ ویمن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی دیکھا۔ یہ میچ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے 68 رنز سے اپنے نام کیا۔ اگرچہ تھامس ڈریو نے لاہور میں پاکستان نیشنل کرکٹ ٹیم کی میزبانی بھی کی تھی تاہم اس وقت ویمن کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ ہو چکی تھی جس کے باعث اتوار کو یہ ملاقات ہوئی۔انہوں نے سپورٹس کو پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات میں ایک مضبوط ترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
0 comments:
Post a Comment