Recent Post

Wednesday, August 10, 2016

پاکستان میں سائبر کرائم بل نافذ، انٹرنیٹ صارفین کو کس جرم کی کتنی سزا ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانئے


اسلام آباد(نیوزڈیسک) آج کل سائبر کرائم بل کا بہت چرچا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس کے بارے میں کافی باتیں کررہے ہیںلیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کو مختلف جرائم میں کس قسم کی سزا ملے گی؟آئیے آپ کو اس بل میں تجویز کی گئی سزاﺅںکے بارے میں بتاتے ہیں۔ 

         اگر آپ کسی شخصیت کے بارے میں غلط معلومات پھیلائیں گے تو اس جرم میں آپ کو تین سال قید یا دس لاکھ روپے                 جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ 

اگر آپ کسی کا فوٹوشاپ امیج یا ویڈیو لگائیں یابنائیں گے یا سوشل میڈیاپر پھیلائیں گے تو اس جرم کی پاداش میں آپ کو 50لاکھ روپے جرمانہ یا پانچ سال قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔اسی طرح اگر آپ کسی بچے کے ساتھ یہ حرکت کریں گے تو آپ کو سات سال قید،50لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ 

اگر کوئی انٹرنیٹ صارف کسی بچے یا بچی کی فحش ویڈیو یا تصاویر لگائے گا تو اسے بھی سات سال قید،50لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ملیں گی۔ 

اگر آپ کسی کو منع کرنے کے باوجود لاز کریں گے یا ای میلز بھیجیں گے یا ٹیکسٹ کریں گے تو اس کی سزا تین سال قید یا 10لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوںگی۔ 

اگر آپ کسی کا فون یا ای میل ہیک کریں گے تو اس کی سزا تین سال قید،ایک ملین روپے یا دونوں ہوں گی۔ 

اگر آپ کسی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے اس کی ویڈیو یا تصاویر شیئر کریں گے تواس کی سزا تین سال قید یا ایک ملین روپے جرمانہ یا دونوں ہوسکتی ہیں۔ 

اگر آپ کسی مذہب یا فرقے کے خلاف نفرت انگیز مواد پوسٹ کریں گے یا کوئی ایسا بلاگ لکھیں گے جس میں کسی فرقے کے خلاف نفرت انگیزی پھیلے تو اس جرم میں سات سال قید ہوگی۔ 

اگر آپ وائرس پھیلائیں گے تو اس کی سزا دوسال جیل، ایک ملین روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گی۔ 

اگر آپ کسی ویب سائٹ کو ہیک کرکے اس کا ڈیٹا چرائیں گے تو اس کی سزا چھ ماہ قید،ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گی۔ 

اگر آپ کسی مجرم کی تعریف کریں گے یا کسی دہشگردی کے واقع کی حوصلہ افزائی کریں گے تو اس جرم میں سات سال قید،دس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گی۔ 

                                  کسی دہشتگرد تنظیم کی فنڈنگ کی صورت میں سات سال قید،جرمانہ یا دونوں کی سزائیں ہوں گی۔ 

الیکٹرانک فراڈ کی صورت میںدوسال سزا،دس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ 

کوئی ایسا سافٹ ویئر جس کی وجہ سے ویب سائٹ ہیک کی جاسکے یا لوگوں کا ڈیٹا چوری کیا جاسکے تو اس صورت میں چھ ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانہ یا دونوںسزائیں دی جاسکیں گی۔ 

 اگر آپ بغیر تصدیق کے سِم کارڈ کی فروخت کریں گے یا وقتی طور پر بھی کسی کو یہ سِم دیں گے تواس صورت میں تین سال قید،پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں 

0 comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();